منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ای لرننگ کی نئی ویب سائٹ کا اجراء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شعبہ ای لرننگ کی نئی ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ www.equranclass.com کے ایڈریس سے لانچ ہونے والی نئی ویب سائٹ میں پچھلے ایک سال سے کامیابی کے ساتھ جاری ای لرننگ پروگرام کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ جنوری 2010ء میں قائم ہونے والے اس شعبہ کے زیراہتمام اب تک سیکڑوں طلباء و طالبات بذریعہ انٹرنیٹ براہ راست کلاسز اٹینڈ کرنے کے بعد فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔

سابقہ جاری کورسز میں ناظرہ قرآن کورس، قرات و تجوید کورس، عرفان القرآن کورس اور ترجمہ قرآن کورسز شامل ہیں۔ سابقہ کورسز کی بھرپور کامیابی کے بعد امسال 6 نئے کورسز کا اجراء کیا گیا ہے، جن میں حدیث کورس، سیرت الرسول کورس، عقائد کورس، فقہ کورس، عربی لینگوئج کورس اور اردو لینگوئج کورس شامل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top