تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شروع ہوگیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے اہم خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکزی امیر تحریک فیض الرحمن درانی کی صدارت میں ماڈل ٹاؤن میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے 600 سے زائد عہدیداران شریک ہیں۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شوریٰ کے اجلاس میں اپنے یورپ اور UK کے طویل دورہ کے حوالے سے اراکین شوریٰ کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور تحریک منہاج القرآن کے بیرون ملک نیٹ ورک اور مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ تنگ نظری، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ نتھی کرنے کی منظم پلاننگ کے خلاف منہاج القرآن کی کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ان کو مغرب میں بسنے والے مسلمان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی معاشروں اور اسلام کی حقیقی تعلیمات میں حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات تاریخی نوعیت کی ہیں جنہیں مغربی دنیا کے مقتدر حلقے بھی سراہ رہے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج (اتوار) شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے بین الاقوامی اور ملکی حالات کے تناظر میں اہم خطاب کریں گے۔ ان کا خطاب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست ہو گا۔ اس حوالے سے منہاج القرآن کی نظامت آئی ٹی بیورو نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top