منہاج القرآن پبلی کیشنز کی طرف سے خصوصی ایوارڈز برائے سال 10-2009ء

مورخہ 23 جنوری 2011ء کو ہونے والے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شعبہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی طرف سے خصوصی شیلڈز برائے سال 10-2009ء پیش کی گئیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے :

شیلڈز برائے تنظیمی سیل سنٹرز
Outstanding performance in sale of Books

منہاج القرآن سیل سنٹر سیالکوٹ

حاجی مراد علی نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سب سے زیادہ بُکس سیل کرنے پر اول پوزیشن حاصل کی۔ ان کی بہتر کارکردگی کے پیش نظر انہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔

منہاج القرآن سیل سنٹر گجرات

شاہد اقبال میر نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سے سیل کے اعتبار سے دوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان کی اس کاوش پر انہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔

منہاج بک بنک کراچی

زاہد لطیف صاحب نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سے سیل کے اعتبار سے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ان کی اس کاوش پر انہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔ ان کی شیلڈ افتخار شاہ بخاری ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے وصول کی۔

سرٹیفکیٹس برائے تنظیمی سیل سنٹرز
Outstanding performance in sale of Books

منہاج القرآن سیل سنٹر واہ کینٹ

محمد اقبال قادری واہ کینٹ نے حضور شیخ الاسلام کی کتب و کیسٹس کو فی سبیل اللہ معاشرے کے ان افراد تک پہنچانے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا، جو شاید چاہنے کے باوجود حاصل کرنے کی طاقت واستطاعت نہ رکھتے تھے۔ انہوں نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سب سے زیادہ بکس سیل کرنے کے اعتبار سے چہارم پوزیشن حاصل کی۔ ان کو اس عظیم خدمت پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔


منہاج سی ڈیز اینڈ بکس فیصل آباد

حافظ عبدالواحد نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سب سے زیادہ بکس سیل کرنے کے اعتبار سے پنجم پوزیشن حاصل کی۔ اس کاوش پر انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

دریں اثناء واضح ہو کہ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور خطابات کی سیل کو بہتر بنانے کے لئے سلیمی چوک کے بعد منہاج سی ڈیز اینڈ بکس کی نئی برانچ رسول پلازہ کارنر امیں پور بازار میں بھی کھولی گئی ہے۔

احمد بک کارپوریشن راولپنڈی

محمد ظہیر نے ملک بھر کے سیل سنٹرز میں سب سے زیادہ بکس سیل کرنے کے اعتبار سے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ان کو اس کاوش پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔





خصوصی ایوارڈ برائے سٹاف شعبہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ
Certificate of Excellence

ایس کے صابر قادری (ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ)

پچھلے چار سال سے شعبہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ کی سیل اور ریکوری میں ہر سال اضافہ کرنے اور مسلسل اچھی کارکرگی پر ایس کے صابر قادری کو تعریفی اسناد اور خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔



محمد عرفان طاہر (انچارج شعبہ منہاج سیلز اینڈ انونٹری مینجمنٹ سسٹم MSIMS)

محمد عرفان طاہر پچھلے تین سال سے بطور انچارج شعبہ MSIMS نظامت پریس اینڈ پبلی کیشن کے مختلف سات شعبہ جات میں سیلز اور انونٹری کو کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت احسن طریقے سے چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے سیلز اور انونٹری کے چیک اینڈ بیلنس کے نظام میں جہاں پر بہتری آئی ہے اُس کے ساتھ ساتھ مختلف اجتماعات مثلاً اعتکاف، میلاد اور ورکرز کنونشنز وغیرہ پر کتب و کیسٹ کی سیل کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے جو اس سے پہلے نہیں تھی۔ ان خدمات کے پیش نظر محمد عرفان طاہر کو تعریفی اسناد اور خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top