منہاج یورپین کونسل کا ملک جاوید اعوان سے اظہار افسوس

پیرس (میڈیا کوآرڈینیشن بیورو) منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے مورخہ 24 جنوری 2011ء کو یونان کے صدر ملک جاوید اعوان سے ان کی ساس کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، صدر میڈیا راؤ خلیل احمد، سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی، صدر پیس اینڈ انٹی گریشن سید ارشد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری سید جمیل شاہ اور سیکرٹری کوآرڈینیٹر محمد ظہیر انجم، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، ناظم حاجی محمد اسلم، صدر پاکستان عوامی تحریک چودھری ظفر اقبال اور جنرل سیکرٹری چودھری محمد اعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top