منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا سے وابستہ معروف سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد کی اہلیہ انتقال کر گئیں

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا سے وابستہ معروف سماجی شخصیت اور ویانا میں عرصہ دراز سے مقیم حاجی مشتاق احمد آف حسن ابدال کی اہلیہ مورخہ 20 جنوری 2011 کو آسٹریا میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ منہاج القرآن کے متحرک کارکنوں غضنفر علی مشتاق، سخاوت علی مشتاق اور منصور علی مشتاق کی والدہ تھیں جو کہ گذشتہ چند روز سے علیل ہونے کی وجہ سے ویانا کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اسلامک قبرستان 20 ڈسٹرکٹ میں ادا کی گئی جس میں منہاج القرآن کے عہدیداران، کارکنان اور رفقاء کی کثیر تعداد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، امیر حفیظ اللہ قادری، سینئر نائب صدر ملک محمد امین اعوان، نائب صدر ملک محمد شفیع اعوان، نائب صدر ملک مصطفی، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا، فنانس سیکرٹری ملک اعجاز رشید، سیکرٹری معاملات شیخ محبوب عالم، ملک حاجی نسیم اعوان، عمیر الطاف، زاہد غنی چوہان، محمد اکرم باجوہ، پی سی سی کے صدر ندیم خان، خواجہ منظور احمد، سہیل اصغر باجوہ، علی ذوالفقار، عامر نعیم، پاک ایشیا کلچر آسٹریا کے چیئرمین حاجی قاسم علی، شفیق الرحمن ہاشمی، مراقبہ ہال ویانا کے کوآرڈینیٹر محمدآفتاب سیفی، محمد مسعود، شفقت رسول، رانا ریاست علی، چودھری محمد مختار، محمد ارشد باجوہ، چودھری محمد افتخار احمد چٹھہ، فاروق چودھری، محمد نواز وڑائچ، سید مظفر حسین شاہ، سید اظہر علی شاہ، حافظ محمد اشفاق احمد اعوان، رانا عبدالسلام، ویانا میں پہلی مسجد البلال کے صدر محمد اکرم بٹ، حاجی چودھری محمد آصف وڑائچ، علامہ محمد انور ربانی اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے جنازہ میں شرکت کے علاوہ حاجی مشتاق اور ان کے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا اور مرحومہ کی دعائے مغفرت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top