منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سکالر علامہ عبدالرازق پیرس پہنچ گئے

منہاج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل علامہ عبدالرازق مورخہ 18 جنوری 2011ء کو پیرس پہنچ گئے۔ پیرس پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، سینئر نائب صدر رانا محمد اشرف، صدر ادارہ سارسل محمد زاہد، جنرل سیکرٹری فلک شیر، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس چودھری ظفر اقبال، نائب صدر محمد یعقوب، نائب صدر محمد اشرف، ناظم مالیات ملک شبیر احمد اعوان، سابقہ صدر محمد خلیل، حاجی محمد انور، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم اور ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد کے علاوہ صدر منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد نے ان کا استقبال کیا اور محمد نعیم جوڑا کے گھر پر ملاقات کی۔

علامہ عبدالرازق نے فرانس کے جملہ تنظیمی ساتھیوں کو مرکزی قائدین ڈاکٹر رحیق احمد عباسی ناظم اعلیٰ، شیخ زاہد فیاض سینئر نائب ناظم اعلیٰ، جی ایم ملک نائب ناظم اعلیٰ، راجہ جمیل اجمل ناظم امور خارجہ اور دیگر مرکزی قائدین کی طرف سے نیک جذبات اور سلام پہنچایا۔ یاد رہے کہ علامہ عبدالرازق منہاج القرآن فرانس کے سینئر ساتھی محمد نعیم جوڑا کے داماد ہیں۔

رپورٹ : اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top