منہاج ویمن لیگ اٹلی کے زیراہتمام سالانہ شہادت امام حسین (رض) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ رجو ایملیا و مودنہ (اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 16 جنوری 2011ء کو کارپی مرکز میں شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ رجو ایمیلیا و مودنہ کی صدر اشفاق بیگم، سینئر نائب صدر عابدہ اشرف بٹ، نائب صدر عظمی ظہیر اور ویمن لیگ کی ایگزیکٹو اراکین کے علاوہ بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا، منہاج القرآن مرکز کارپی کی طالبات نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں قصیدہ بردہ شریف، نعت رسول شریف اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا جبکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور دیگر شہداء کربلا کے حضور منقبت پیش کی۔ نقابت کے فرائض عائشہ علی نے سرانجام دیئے۔ کانفرنس سے علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا خصوصی اہتمام کریں اور گھروں کا ماحول پاکیزہ رکھیں۔ پروگرام کے اختتام پر شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔

قرآن خوانی میں شرکت کرنے والی خواتین میں اشفاق بیگم قنقوردیہ سے، عابدہ اشرف بٹ ریوسالی چیتو سے، زاہدہ عابد حسین کارپی سے، زوبیہ افضال کمپانیولاسے، زیب النساء کارپی سے، سعدیہ انور کمپانیولا سے، ثمینہ راشد فابریکوسے، انعم عارف کارپی سے، شہناز بیگم کارپی سے، مسز قاری غلام رسول فوسولی سے، مسز جاوید اقبال رانجھا نوے لارا سے، مسز پرویز احمد لوزارا سے، مسز محمد طارق سوزورا سے، مسز عبدالرزاق بوریتو سے، مسز ارم کاشف فابریکو سے، مسز آنسہ شوکت کوریجو سے، مسز عافیہ زبیر کارپی سے، مسز عافیہ سجاد کارپی سے، نوشین الیاس کارپی سے، مسز رضیہ سعید کمپانیولا سے، مسز نائلہ حیات لمدی سے، مسز نگینہ ریاض کارپی سے، مسز شاہدہ ذوالفقار قنقوردیہ سے، مسز محمد اقدس بھاگت نوی دی مودنہ سے، ماریہ صدف گلتیری سے، مسرت انور کارپی سے، مسرت صفیہ نووے لارا سے، مسز جاوید اقبال کارپی سے، مسز ممتاز کارپی سے، کلثوم اقبال کمپانیولا سے، کوثر معراج دین فابریکو سے، مسز یعقوب قنقوردیہ سے، مسز راشدہ کارپی سے، مسز نصرت کمپانیولا سے، عاصمہ شیخ کارپی سے، روبینہ ناصر کارپی سے، شاہین کوثر قنقوردیہ سے، ثوبیہ افتخار کارپی سے، ریاض بیگم فابریکو سے، ہاجرہ غلام رسول چینتو سے، صفیہ لطیف فابریکو سے، مسز گلزار احمد کارپی سے، مسز سلطان کارپی سے، رخسانہ فاروق کارپی سے، زینب جاوید کارپی سے اور شازیہ شریف کینڈا سے شامل ہیں۔

رپورٹ : سعدیہ انور

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top