جڑانوالہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء

منہاج القرآن یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جڑانوالہ میں 16 جنوری 2011ء کو کیمپ برائے معلمین ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں ساجد حسین قادری، میاں ظفر اقبال اور منظور احمد رحمانی فیصل آباد سے تشریف لائے جبکہ کیمپ میں شرکت کے لیےخصوصی طور پر مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی لاہور سے تشریف لائے۔

کیمپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کیمپ کے اغراض و مقاصد پر صغیر احمد صدر یوتھ لیگ تحصیل جڑانوالہ نے روشنی ڈالی۔ بعد ازاں مہمانوں نے شرکاء کیمپ سے اظہار خیال کیا۔ ضلعی کوآرڈینیٹر ساجد حسین قادری نے مذکورہ کورس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ہم ضلع فیصل آباد کی ہر ہر تحصیل میں یونین کونسل سطح تک ’’آئیں دین سیکھیں‘‘کورسز کا جال بچھا دیں گے اور ان کورسز کے ذریعے رفقاء تحریک اور عوام الناس تک بنیادی دینی تعلیمات پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے طریقہ تدریس پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شارٹ کورسز کا مقصد رجوع الی القرآن ہے۔

کیمپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ان نوجوانوں نے شرکت کی جنہوں نے کورسز میں بطور معلم خدمات سرانجام دینی تھیں۔ اس کیمپ میں شریک نوجوان معلمین نے اسی ماہ جنوری سے ہی کورسز کا آغاز کروانے کا عہد کیا۔

کیمپ کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top