شہزادہ غوث الوریٰ حضرت پیر السید عبدالقادر جمال الدین الگیلانی کی صحت یابی کے لیے خصوصی محفل دعا

مورخہ 26 جنوری 2011 بروز بدھ تحریک منہاج القرآّن کے مرکز پر تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیااء حضرت پیر سیدن طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے جگر گوشہ شہزادہ حضرت پیر السید عبدالقادر جمال الدین الگیلانی مدظلہ کی صحتی یابی کے لیے خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا اور انکی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

محفل دعا میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، پرسنل سیکرٹری حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد، منہاج یونیورسٹی کالج آف شریعہ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، پروفیسر صابر حسین نقشبندی، شہزاد رسول چیف آرگنائزر بزم قادریہ، صاحبزادہ افتخار الحسن ڈپٹی آرگنائزر بزم قادریہ، سید مدثر محی الدین قادری صدر بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی، صاحبزادہ محمد حسین شاہ اور دیگر سٹاف ممبران و طلبہ منہاج یونیورسٹی شریک تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ دربار عالیہ حضور قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ پر حافظ نیاز احمد پرنسپل تحفیظ القرآن و ماڈل سکول کی سربراہی میں خصوصی محفل دعا کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top