تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں اجلاس

تحریک منہاج القرآن کا استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ملک اسلم حماد نے کی۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں منہاج میلاد کمیٹی بنائی گئی جس کے صدر سید مدثر بخاری، نائب صدر راشد بھٹی، جنرل سیکرٹری نادر بھٹی، ناظم مالیات عابد جوئیہ اور ناظم نشر و اشاعت خلیق طیب منتخب ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گھر گھر محافل میلاد کے پروگرام حسب روایت امسال بھی منعقد ہونگے۔ ان پروگراموں میں نقابت کے فرائض نادر بھٹی، سید مدثر بخاری اور احسان اللہ چودھری سرانجام دیں گے۔ جملہ پروگراموں کی ترتیب ملک اسلم حماد صدر اور رانا محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں دیں گے۔ منہاج نعت کونسل کے نعت خواں حافظ اللہ دتہ مہروی، قاری عبدالقیوم غوری، سلیم قادری، پروفیسر نعمان مصطفوی، رومان رشید قادری اور ملک اقبال شاہد ان پروگراموں میں خصوصی شرکت کریں گے۔ پروگراموں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے منتخب خطابات بذریعہ ملٹی میڈیا پروجیکٹردیکھائے جائیں گے۔ ملٹی میڈیا کمیٹی میں محمد اویس، ملک نعمان، ملک سلمان، محمد زاہد، محمد عامر شامل ہیں۔

ہر سال کی طرح استقبال ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں یکم ربیع الاول چاند رات سالانہ مشعل بردار جلوس دفتر تحریک منہاج القرآن لودہراں سے نکالا جائے گا جس کا اختتام پریس کلب پر ہوگا۔ مشعل بردار جلوس کی کمیٹی میں ملک عمر فاروق، سلمان نعمان، ملک اختر مرزا راشد، ملک آصف ریحان شامل ہیں۔ اس اہم اجلاس میں رانا ظاہر، چودھری عبد الغفار، ملک سلطان، خواجہ یعقوب، ملک انور، ظفر بھٹی اور سعید جھنجھ، شریک ہونگے۔

اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top