تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام ساتواں درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن سوئی والا کے زیراہتمام ساتواں درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دولت ایمان بوسیلہ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب ہوتی ہے اس لیے صاحب ایمان کا فرض ہے کہ احسان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاس رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دعویٰ محبت کرے اور ادب نہ کرے تو اس کا دعویٰ محبت جھوٹا ہے۔ اسی لیے ہر عبادت سے پہلے ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب ہر چیز سے بڑھ کر کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق کو پانے کے لیے دہلیز مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچنا پڑے گا۔ اس پروگرام میں ملک اسلم حماد ، رانا محمد ظاہر، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ اور قاری عبدالقیوم غوری خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں سلیم جمال غوری، شکیل جمال غوری اور رانا مہربان نے اہم کردار ادا کیا۔

پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top