منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے ماہ ربیع الاول کی محافل کے شیڈول کا اعلان کر دیا

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 30 جنوری 2011ء بروز اتوار کو اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں حضور سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں سجائی جانے والی محافل کے شیڈول کی حتمی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 3 فروری بروز ہفتہ کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں استقبال ربیع الاول کی محفل منعقد ہوگی، مورخہ 06 فروری بروز اتوار کو کاسا کرودوا بادالونا میں منہاج ویمن لیگ سپین کے زیر اہتمام خواتین کی محفل، مورخہ 13 فروری بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں خواتین کی سالانہ میلاد النبی کانفرنس منعقد ہو گی، مورخہ 14 فروری بروز سوموار کو اسلامک سنٹر بارسلونا میں مرد حضرات کے لئے شب بیداری منعقد ہو گی، مورخہ 20 فروری بروز اتوار ایل راول سپورٹس ہال بارسلونا میں پندرھویں سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوگی، مورخہ 26 فروری بروز ہفتہ کو جامع مسجد طرطوسہ میں محفل منعقد کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top