ویانا آسٹریا میں ہفتہ وار محفل ذکر ونعت

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 30 جنوری 2011ء بروز اتوار کو حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وصال کے سلسلہ میں ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔ محفل میں منہاج القرآن سے وابستہ افراد کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز امیر حفیظ اللہ قادری کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاجی اکبر علی، حفیظ اللہ قادری اور عادل مسعود نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ آسٹرین نو مسلم حمزہ نے بھی محفل میں خصوصی طور پر شرکت کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل نعت کے بعد تمام حاضرین نے مل کر بآواز بلند درود شریف پڑھا۔

پروگرام کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرشد حضور سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے صاحبزادے السید محمد عبدالقادر گیلانی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ حاجی شاہد محمود کے پوتے کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔ اجتماعی دعا میں امت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور حاضرین کے مرحومین کے لئے دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top