تحریک منہاج القرآن لودھراں کا سالانہ مشعل بردار جلوس

تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام سالانہ مشعل بردار جلوس دفتر تحریک منہاج القرآن لودھراں سے نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت ملک اسلم حماد صدر تحریک منہاج القرآن، ناظم رانا محمد ظاہر، صوبائی نائب امیر راو اسحق، چودھری عبدالغفار، حاجی عزیز بھٹی، خواجہ یعقوب، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، عابد جوئیہ، سید مدثر بخاری، میلاد مصطفی کمیٹی کے صدر حاجی شیر محمد، سنی اتحاد کونسل کے حافظ اکرم کانجو، دعوت اسلامی کے رانا جمیل قادری نے کی۔

جلوس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری عبدالقیوم غوری نے حاصل کی۔ اس کے بعد ملک اسلم حماد، نعمان مصطفوی اور جلوس کے تمام سینکڑوں شرکاء نے مل کر ہدیہ درودوسلام پیش کیا۔

جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں مشعلیں اٹھارکھیں تھیں۔ شرکاء سارے راستے نعتیں اور درود و سلام پیش کر تے رہے۔ میلاد کا استقبالی جلوس جب لودھراں کے غوثیہ چوک پہنچا تو مرکزی میلاد کمیٹی نے جلوس کا استقبال کیا۔ یہاں جلوس کی طرف سے بچوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

جلوس میں تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ناظم تربیت علامہ اسماعیل مہرآبادی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن منانا خود رب کائنات کی سنت ہے۔ آج مسلمانوں کے ایمان کے تحفظ کی ضمانت صرف تعلق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچادی ہے۔ میلاد انسانیت اور امن کا پیغام ہے۔ اس پیغام کو ملک بھر میں عام کرنیکی ضرورت ہے۔

جلوس کے انتظامات کو کامیاب بنانے میں ملک اسلم حماد، ملک اختر، اظہر لنگاہ، عابد جوئیہ، عامر، زاہد، سعید جھنجھ، کامران تاج، عمر فاروق، نعمان سلمان، سید مدثر بخاری، سید وسیم شاہ، سید حسن شاہ، خواجہ احمد، مرزا راشد، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا۔ جلوس کے آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کے لیے دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top