مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور کے زیراہتمام استقبال ماہ میلاد النبی (ص) مارچ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ MSM میرپور کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی آمد کی خوشی میں مشعل بردار استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ ہوا۔ جس کی قیادت ناظم کشمیر حافظ احسان الحق اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل میرپور صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی نے کی۔ قائدین تحریک منہاج القرآن محمد امتیاز احمد، محمد اکرام اظہر، مظہر حسین قادری، پروفیسر بشارت علی، علامہ شفیق الرحمن، اسحاق چوہان، سید عبد القدیر شاہ، قاضی محمد عارف، منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کے صدر محمد بابر مغل، راجہ خورشید قادری اور MSM کے صدر ساجد محمود قادری، جنرل سیکرٹری حافظ جہانگیر اختر، MSM مسٹ کے صدر حافظ محمد عمیر قادری، جنرل سیکرٹری عزیز سبحانی، خادم حسین نقشبندی اور مسٹ یونیورسٹی کے علاوہ ڈگری کالج، کریسنٹ کالج، کیاس کالج، پاک کشمیر کالج، مکی کالج، الحرا کمیونٹی کالج، دار ا لعلوم گلزار حبیب اور منہاج ماڈل سکول کے سینکڑوں طلبہ کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے میلاد مارچ میں شرکت کی۔ مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

میلاد مارچ سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میرپور سے شروع ہوا اور چوک شہیداں سے ہوتا ہوا قائداعظم چوک پر ختم ہوا۔ مارچ کے شرکاء سے حافظ احسان الحق، صاحبزادہ افتخار ہاشمی، پروفیسر بشارت علی، چوہدری شوکت محمود اور اسحاق چوہان نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام عشق مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھر گھر پہچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء مارچ نے محبت بھرے نعروں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مارچ کے اختتام پر شرکاء مارچ میں میلاد پاک کی خوشی میں شیرینی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: عزیر قریشی (سیکرٹری انفارمیشن ایم ایس ایم میرپور)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top