منہاج القرآن کے صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق سے اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق کی بیوی کا انتقال ہوگیا ہے۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون۔) مرحومہ کی نماز جنازہ لوددھراں میں ہوئی۔ جماعت اہل سنت کے ڈویژنل امیر پیر سید ظفر علی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن کے صوبائی، ضلعی عہدیداران ملک اسلم حماد، رانا محمدظاہر، حاجی شمشاد، رانا عبد الستار، اظہر لنگاہ، سید نور الحسن شاہ، سابق تحصیل نائب ناظم شیخ افتخار الدین تاری، راؤ احسان، حاجی گلزار کاوش کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عمائدین و معززین نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل خوانی 9 فروری 2011ء کو صبح 9 بجے لودھراں میں انکی رہائش گاہ پر ہو گی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم اور دیگرمرکزی قائدین نے راؤ محمد اسحاق سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top