مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کسو وال کے زیراہتمام میلاد مارچ

کسووال میں تحریک منہاج القرآن کے ونگ ایم ایس ایم کے زیراہتمام میلاد مارچ 6 فروری 2011ء کو ہوا۔ مارچ کی قیادت ایم ایس ایم کسووال کے مرکزی قائدین نے کی۔ میلاد مارچ میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ جن میں بچے، جوان اور ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔ پیدل شرکاء کے علاوہ موٹر سائیکلوں پر سوار لوگوں نے بھی میلاد مارچ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں اسم محمد والے پوسٹر، سبز جھنڈیاں اور میلاد کے نعروں والے بینز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اس کے علاوہ شرکاء نے ہاتھوں میں ڈیجیٹل لائٹس بھی اٹھا رکھی تھیں۔ شرکاء میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مختلف نعرے لگا کر اور نعتیں پڑھ کر اپنی مذہبی عقیدت کا اظہار کرتے رہے اور درود پاک کا ورد کرتے رہے۔ میلاد مارچ کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top