مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام کشمیر ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لودھراں کے زیراہتمام کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلی 4 فروری 2011ء کو نکالی گئی۔ ریلی میں ایم ایس ایم اور تحریک منہاج القرآن لودھراں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنماء حافظ عبدالغفار، رضوان یوسف، رانا ظاہر، چودھری عبدالغفار، احسان اللہ، ملک سلمان ملک نعمان، قمر خان، ثقلین گجر اور ملک اشفاق نے کی۔ اس کے علاوہ لودھراں کے عوام نے بھی ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین نے خطاب کیا۔ ایم ایس ایم کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالغفار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل بھی کشمیر کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کی داستان کو اب ختم ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں عالمی دنیا اور اقوام متحدہ اپنی غفلت سے بیدار ہو کر انسانی حقوق کے چارٹرڈ کے مطابق کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں کشمیری بھائیوں کی تحریک حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ریلی سے نعمان مصطفوی نے پر جوش خطاب کیا۔ آخر میں چودھری عبد الغفار نے دعا کروائی۔ ریلی کا باقاعدہ اختتام لودھراں پریس کلب پر ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top