منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 04  فروری 2011 ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکز منہاج القرآن لاکورنیو فرانس میں ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی۔ محفل میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ محمد رازق حسین، مرکزی وعلاقائی تنظیمات کے عہدیداران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد حاضرین نے اجتماعی طور پر درود پاک کی تسبیحات کیں۔ امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مدلل اور جامع خطاب کیا۔ خطاب کے بعد منہاج نعت کونسل فرانس نے محفل نعت و ذکر کا آغاز کیا۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری نے پروگرام کے اختتام پر انتہائی پرسوز اور رقت آمیز دعا کرائی۔ آخر میں شرکائے محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top