حبیب بنک اے جی زیورچ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سلیم احمد زبیری کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ
حبیب بنک AG زیورچ لندن کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سیلم احمد زبیری نے میجر (ر) محمد اسلم کے ساتھ مورخہ 08 فروری 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔ مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل اور ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری نے سلیم احمد زبیری کو مرکز آمد پر خوش آمدید کہا۔
سلیم احمد زبیری کے دورہ مرکز کے دوران انھوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا اور کام کرنے والے جملہ سٹاف ممبران کی خدمات کو سراہا۔ سلیم احمد زبیری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عظیم پراجیکٹ ’’آغوش‘‘ کے لئے ایک خطیر رقم عطیہ کی تھی اور اس کا ایک پورا بلاک اپنے والدین کے نام منسوب کیا ہے۔ معزز مہمانوں نے آغوش کا وزٹ بھی کیا اور اس کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دنیا بھر میں اسلام کے امیج کو بلند کیا ہے اور اس کو ثابت کیا ہے کہ اسلام امن، محبت، بھائی چارے اور فلاح وبہبود کا مذہب ہے۔
سلیم احمد زبیری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جس طرح عوام الناس کی فلاح وبہبود کے لئے عملی طور پر جدوجہد میں مصروف عمل ہے یقینا اس سے اسلام کے امن اور رفاہی امیج کو فروغ ملے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حال ہی میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے 500 یتیم بچوں کو آغوش میں لینے کا جو اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ آج ہم سب کو چاہیئے کہ منہاج القرآن کے عظیم مشن میں ان کے دست وبازو بنیں۔
رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ