تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے وفد کا پنجاب بار کونسل کا دورہ

پنجاب بار کونسل کے نو منتخب وائس چیئرمین چودھری لہراسب خان گوندل کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے وفدنے پنجاب بارکونسل کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کر رہے تھے جبکہ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، ندیم احمد خان ایڈووکیٹ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ اور چوہدری پرویز اقبال گوندل بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے لہراسب خان گوندل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور بار کونسل لائبریری کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لہراسب خان گوندل کی قیادت میں بار کونسل ملک و قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انوار اختر ایڈووکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبدارانہ انصاف کی فراہمی کیلئے بار کونسل اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top