تحریک منہاج القرآن کے ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک کے والد محترم انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک کے والد محترم 10 فروری 2011ء کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر میانوالی میں ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور مقامی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عاقل ملک سے ان کے والد کے انتقال ہر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ دعوت رانا محمد ادریس قادری اور دیگر مرکزی قائدین، سٹاف ممبران اور کارکنان نے محمد عاقل ملک سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد گرامی کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top