المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے عالمی سیمینار میں عالمی رابطہ آفس پاکستان برانچ کے ممبران کی بھرپور شرکت �

12 اکتوبر 2010ء کو لاہور میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونی ورسٹی ایران اور منہاج یونی ورسٹی لاہور کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمہ میں مدارس اور جامعات کے کردار پر ایک عالمی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ازہر کے فضلاء کے عالمی رابطہ آفس پاکستان برانچ کے نمائندہ سینئر ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور ایران سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانان گرامی نائب رئیس الجامعہ ڈاکٹر سجاد ہاشمیاں نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ جامعہ ازہر میں شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم اور ڈاکٹر ظہور اﷲ الازہری (وائس پرنسپلCosis) نے بھی شرکت کی۔

ڈاکٹر ابراہیم نے مذاہب کی درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور نئی نسل کو اعتدال اور وسطی افکار سے آراستہ کرنے میں جامعہ ازہر کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے جامعہ ازہر کا خصوصی تعارف اور نظام تعلیم کا تعارف کراتے ہوئے ان خصوصیات کا تذکرہ کیا جو ازہر کی وجہ سے مصری معاشرے میں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مشائخ الازہر کے مسلک اعتدال کو پوری دنیا کے علماء کے لیے ایک نمونہ فکر و عمل قرار دیا اور کہا کہ ہمارا مسلک اختلاف کو اچھالنے کی بجائے مشترکات پر عمل کا زور دیتا ہے۔ یاد رہے کہ اس عالمی سیمینار کو منعقد کرنے میں عالمی رابطہ آفس پاکستان کے ڈاکٹر علی اکبر الازہری نے بنیادی محرک کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top