شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اندرون ملک اور 100 سے زائد ممالک میں کیک کاٹے گئے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ دنیا کے پانچ براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے گئے، اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکنوں نے 19 فروری کا آغاز دعائیہ محافل سے کیا، شکرانے کے نوافل ادا کیے، صدقات دیے گئے، ایک دوسرے کو تحائف دیے گئے اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ ای میل اور موبائل پیغامات کے ذریعے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔ سینکڑوں کارکنوں نے ملک کی مختلف جیلوں کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن میں 60 بکروں کا صدقہ دیا گیا، اور مرکزی قائدین نے منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں سالگرہ کا کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی دینی، علمی اور تجدیدی خدمات کے حوالے خراج تحسین پیش کیا۔
مرکزی سطح پر منہاج یونیورسٹی ٹاؤن شپ میں ہونے والی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کہا کہ سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کیلئے خدمات انہیں دنیا میں منفرد مقام دلاتی ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کے حقیقی پیغام کو عام کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات سے استفادہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن معاشرے کے پسے ہوئے استحصال زدہ طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کو شیخ الاسلام کی ولولہ انگیز قیادت میں جاری رکھے ہوئے ہے اور آج کا دن لاکھوں کارکنوں کیلئے تجدید وفا کا دن ہے کہ وہ اس عظیم قیادت کی رہنمائی میں مصطفوی انقلاب کی منزل کو ضرور حاصل کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر حسن محی الدین القادری نے کہا کہ ملت اسلامیہ کے کروڑوں مسلمان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، روحانی، تعلیمی، سیاسی اور سماجی خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا عالم گیر پھیلاؤ اور اس کی موثریت اس بات کی گواہ ہے کہ 30سال کے قلیل عرصہ میں تحریک منہاج القرآن دنیائے اسلام کی سب سے بڑی تحریک کا روپ دھار چکی ہے اور یہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تاریخ ساز شخصیت کی بدولت ہے۔ آج دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے لاکھوں کارکن عہد کرتے ہیں کہ ہم عظیم قائد کی عظیم فکر کے امین بن کر ان کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
مرکزی تقریب میں فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، جواد حامد، ، جی ایم ملک، راجہ جمیل اجمل، احمد نواز انجم، کرنل محمد احمد، ڈاکٹر علی محمد، ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، حافظ نیاز احمد، پروفیسر سجاد العزیز، جاوید اقبال قادری، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، عباس نقشبندی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ