تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے حقیقی بھتیجے محمد اناب انتقال کر گئے

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے حقیقی بھتیجے گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم محمد اناب کی عمر 8 سال تھی۔ انہیں راولپنڈی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ قُل خوانی آج مورخہ 21 فروری 2011 بوقت 1:00 بجے راولپنڈی میں ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین اور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، جواد حامد، راجہ جمیل اجمل، قاضی فیض الاسلام، عبد الحفیظ چوہدری، محمد ارشاد طاہر اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے بھتیجے کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top