ڈاکٹر طاہر القادری محبت اور امن کے عظیم ترین رویوں کو عام کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں : بابر علی چودھری

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ’’قوموں کے عروج و زوال میں قیادت کاکردار‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بابر علی چوہدری نے کہا کہ اللہ نے ہر جنس میں انفرادیت کا نمایاں پہلو رکھا ہے یہ انفرادیت انبیاء کرام سے لے کر شجر، حجر، اولیاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو حاصل ہوتی ہے کچھ لوگوں کی ذمہ داری ملک تک نہیں پوری امت اور دنیا پر محیط ہوتی ہے۔ انہیں اقتدار اور دولت کی طلب نہیں ہوتی۔ آج امت مسلمہ کے اہل علم میں شیخ الاسلام کو بھی اللہ نے انفردیت دی ہے وہ ملک اور امت کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت میں سب سے منفرد اور یکتا دکھائی دیتے ہیں اور آج دنیا انہیں امن عالم کے سفیر کے طور پر جانتی ہے اور یہ ان کی شخصیت کی انفرادیت بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایسا دور آگیا کہ مذہب کو اسلام کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے ایسے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام مسالک اور مذاہب کو جمع کردیا ہے اور محبت اور امن کے رویوں کو پوری دنیا میں پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ایسے انسان ہیں جن سے بہار کی خوشبو آتی ہے اور وہ دنیا بھر میں محبت اور امن کے عظیم ترین رویوں کو عام کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور امن کے عالمی سفیر کے طور پر دنیا میں بڑا مقام رکھتے ہیں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل ثنا اللہ طاہری نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری آج کے دور میں اسلام کا اصل چہرہ اور پیغام دنیا کے سامنے واضح کرنے میں بہت بڑا کام کررہے ہیں، امن کے حوالے سے خدمات پر جو کچھ بھی کہا جائے وہ سورج کو چراغ دکھانے کے سوا کچھ نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج مفکرین میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو منفرد اور سب سے بڑا مقام حاصل ہے اور ان کی امن کے حوالے سے خدمات انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس صدی کے بڑے انسان ہیں جن کا کام اگلی کئی صدیوں تک محیط رہے گا۔ 1000 کتابوں کے مصنف 5000 ہزار لیکچرز 100 سے زائدممالک میں تحریک کا پھیلاؤ، دنیا کے 74ممالک میں تنظیمات، پانچوں براعظموں میں 67 اسلامک سینٹرز، چارٹر یونیورسٹی جس کے فارغ التحصیل 90 سے زائد سکالرز پوری دنیا میں محبت اور امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 572 سکولز 42 کالجز اور ان کے ایک لاکھ 20 ہزار طلباء ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیم کے فروغ کیلئے کاوشوں کے گواہ ہیں۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بابر علی چوہدری نے کی جبکہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران نے شرکت کی، سیمینار میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلبہ بھی شریک تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top