شیخ الاسلام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، سید منور نقوی

منہاج القرآن دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ پر تقریب کا انعقاد 19 فروری 2011ء کو کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے قائدین علامہ منیر حسین قادری، چودھری محمد حنیف اور راجہ جاوید اقبال کے علاوہ چیئرمین پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔

چیئرمین پریس کلب دولتالہ سید منور نقوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لیے گراں قدر اور ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ وہ اسلام کا پیغام اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو عام کر کے امن کا درس دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی بیش بہا کتب، تقاریر، خطابات اور عالم اسلام کے لیے دیگر کاوشیں اس بات کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام مصائب میں گھرا ہے، اس کی بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں اور اسلام کی ترویج کے لیے ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4 چوہدری محمد اسحاق نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام کے لیے عالمگیر کاوشیں اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ آج دنیا ان کی خدمات کا اعتراف کر رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ منیر حسین قادری، چودھری محمد حنیف، راجہ جاوید اقبال اور دیگر نے بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس کے بعد پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top