تحریک منہاج القرآن لودھران کے زیراہتمام یوم قائد کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت

تحریک منہاج القرآن لودھران کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ حماد ایجوکیشنل اکیڈمی میں منعقد ہونے والی اس محفل نعت میں ضلع بھر کے معروف نعت خواں حضرات نے نعت خوانی کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن رانا محمد ظاہر نے اس پروگرام کی نقابت کی۔ ملک اسلم حماد، احسان اللہ چودھری، محمد امین سعیدی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی نائب امیر راؤ محمد اسحاق تھے۔ دیگر مہمانان میں چودھری عبد الغفار، حاجی عزیز بھٹی، خواجہ رفیق صدیقی، ملک احمد بخش، چودھری یٰسین، علامہ فیض الحسن، علامہ اسماعیل مہر آبادی، چودھری بشیر کمبوہ، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، اور ملک اعجاز شامل تھے۔

اس تقریب کے انتظامات کو شاندار بنانے میں نعمان، سلمان، اویس، رضوان، راشد بھٹی، سید مدثر بخاری، حسن شاہ، نادر بھٹی، عابد جوئیہ، خلیق طیب، وسیم شاہ، سعید جھنجھ، عامر، زاہد، ایم ایس ایم کے کارکنان، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور حماد ایجوکیشنل اکیڈمی کے سٹاف نے اہم کردار ادا کیا۔ اس تقریب میں قاری بشیر نقشبندی، عبد القیوم غوری، نعمان، رومان رشید، اللہ دتہ مہروی، ملک سلیم قادری، فرحان قادری، اور کاشف بشیر مصور علی نے پر سوز نعت خوانی پیش کی۔

مقریرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حالات زندگی پر معلوماتی ڈاکومنٹری بذریعہ ملٹی میڈیا نوجوانوں کو دکھائی گئی۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اور شرکاء میں پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ اس موقع پر حماد اکیڈمی کے اساتذہ اور طلبہ نے حلقہ درود میں پڑھا جانے والا تین لاکھ کے قریب درود و سلام بحضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پیش کیا۔ آخر میں ملکی استحکام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top