شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19 فروری 2011ء کو 60 برس کے ہو گئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ دنیا کے پانچ براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیاء کے 100 سے زائد ممالک اور ملک بھر کے اندر یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے۔ اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکنوں نے 19 فروری کا آغاز دعائیہ محافل سے کیا، شکرانے کے نوافل ادا کیے، صدقات دیے گئے، ایک دوسرے کو تحائف دیے گئے اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ ای میل اور موبائل پیغامات کے ذریعے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ سینکڑوں کارکنوں نے ملک کی مختلف جیلوں کے قیدیوں میں کھانا تقسیم کیا۔ مرکزی سطح پر ماڈل ٹاؤن میں 60 بکروں کا صدقہ دیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب شب 11 بجے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں گوشہ درود کے صفہ ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض نے کی۔ تمام مرکزی قائدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ جن میں رانا محمد ادریس قادری، ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، ناظم اجتماعات جواد حامد، مینیجنگ ایڈیٹر دختران اسلام صاحبزادہ محمد حسین آزاد، گوشہ درود کے خدام الحاج شیخ محمد سلیم قادری، سید مشرف حسین شاہ، حاجی محمد ریاض، میاں محمد عباس نقشبندی، علامہ غلام مرتضی علوی، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام، یاسر خان، سجاد العزیز قادری، تنویر خان، توقیر الحسن شاہ گیلانی، منہاج یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کی پوری ٹیم اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام بھی شامل تھے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ سمیرا رفاقت کی سربراہی میں دیگر مرکزی قائدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ لاہور بھر سے خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل، حیدری برادران، امجد بلالی برادران، محمد عنصر قادری سمیت دیگر ثناء خوان حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

سالگرہ کے اس پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری یوکے سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک تھے۔ جہاں سالگرہ تقریبات کے سلسلہ میں بریڈ فورڈ میں سالانہ محفل سماع منعقد تھی۔ محفل سماع کی براہ راست کارروائی لاہور میں ہونے والے سالگرہ تقریب میں دیکھی گئی۔ محفل سماع میں قوال حضرات نے خصوصی کلام پیش کیے۔ تقریب میں تحریکی ترانوں کے علاوہ شیخ الاسلام کے لیے لکھے گئے خصوصی کلام بھی پیش کیے گئے۔

تقریب میں منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین نے اظہار خیال بھی کیا۔ آخر میں سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا، جس پر مرکزی سیکرٹریٹ کی بلڈنگ کا نقشہ بنایا گیا تھا۔ تمام مرکزی قائدین نے سالگرہ کا کیک باری باری کاٹا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا ہوئی، جس میں ملکی ترقی و سلامتی کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور تحریک منہاج القرآن کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی شامل تھیں۔ آخر میں تمام شرکاء کو سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top