تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں "قائد ڈے" کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن کے مختلف فورمز نے بھی "قائد ڈے" تقریبات کو جوش و خروش سے منایا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایا گیا۔

سالگرہ کے پروگرام کا انعقاد محمد رمضان بٹ کے گھر پر ہوا۔ جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن ہارون آباد باؤ عبدالمجید مغل نے کی۔ دیگر مہمانان گرامی میں اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، چوہدری محمد خالد، حاجی عبدالغفور، واجد نعیم، واحد نعیم، رضوان قیوم، عدنان قیوم، مدثر حسین مصطفوی، رانا محمد ابرار، محمد عرفان بٹ، محمد ندیم بٹ، محمد یوسف بٹ اور عبدالستار بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ پروگرام میں ہارون آباد سے تحریکی ساتھیوں نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری الطاف حامد نے حاصل کی۔ تلاوت کلام مجید کے بعد نعت مبارکہ پیش کی گئی۔ اقبال برادران نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کی پھول نچھاور کیے۔

پروگرام میں تحریکی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

رپورٹ : واحد نعیم مغل

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top