جامع مسجد منہاج القرآن برلن میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل

جرمنی (ایم سی بی یورپ) مرکزی آفس ایم سی بی یورپ کے مطابق دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر خاص انتظامات کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دنیا بھر میں سب سے بڑے اجتماع کے علاوہ ان تمام ممالک میں جہاں منہاج القرآن سرگرم عمل ہے، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسے منعقد کئے جاتے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کی جانب سے اتحاد امت، اور عقیدت و محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیش نظر کئی سال سے پاک محمد مسجد کی انتظامیہ کے اشتراک سے تقریبات کا انتظام ہوتا رہا ہے۔ اس سال یہ تقریب  19 فروری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد منہا ج القرآن میں منعقد ہوگی جس میں علامہ صاحبزادہ عابد حسین عابد خطیب وا مام پاک محمد مسجد اور جامع مسجد منہاج القرآن کے خطیب و امام حافظ طارق علی خصوصی خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top