منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنما عمر حیات کی والدہ پاکستان میں وفات پا گئیں

پاکستان (محمد وسیم افضل قادری) منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے دیرینہ کارکن اور متحرک رہنماء عمر حیات کی والدہ مورخہ 20 فروری 2011ء کو سرگودھا پاکستان میں انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون)

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جی ایم ملک، ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، امیر پنجاب احمد نواز انجم ، ناظم دعوت رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی قادری کے علاوہ جملہ مرکزی قائدین و سٹاف ممبران نے عمر حیات کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں قائدین نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top