بارسلونا سپین میں سالانہ میلاد کانفرنس 20 فروری کو اسپورٹس ہال میں منعقد ہو گی

سپین (نوید احمد اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات کا مرکزی پروگرام مورخہ 20 فروری بروز اتوار کو اسپورٹس ہال میں منعقد ہو گا۔ منہاج القرآن بارسلونا کی انتظامیہ نے پروگرام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ کانفرنس میں تلاوت و نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے دو عمرہ کے کوپن بھی دیئے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر میلاد لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top