منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 06 فروری 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن آما سنٹر میں استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز آما سنٹر کے بچوں حماد ریاست اور شہروز سجاد کی تلاوت سے ہوا۔ محمد اعجاز گوندل، امام نوید،  حسین شاہ، قاری امجدعلی اور منہاج نعت کونسل کے قاری ظہیر احمد اور ہمنوا نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقید ت پیش کئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ڈائریکٹر علامہ محمد ندیم یونس کی نقابت اور اشعار نے محفل کے اختتام تک سامعین کے دلوں کو گرمائے رکھا، پروگرام کی خاص بات میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے محمد حسین بوستان کا ڈینش زبان میں خوبصورت خطاب تھا۔ اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل انگلینڈ کے امیر علامہ محمد صادق قریشی نے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کے نعتیہ کلام کے حوالہ سے پرمغز اور مدلل خطاب کیا۔ بعد ازاں میلاد کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطاب کی خصوصی ویڈیو دکھائی گئی۔

محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سید محمود شاہ، ناظم تعلیم حافظ سجاد احمد، سید نعیم شاہ منہاجین، طارق محمود منہاجین، فیض الرسول منہاجین، علامہ تنویر احمد صدیقی کے علاوہ رفقاء و وابستگان کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء محفل کے لئے ولادت باسعادت کی خوشی میں ضیافت میلاد کا بھر پور اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن آما سنٹر ڈنمارک کے خطیب و امام علامہ حافظ محمد نفیس قادری نے محفل میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا کرائی۔

رپورٹ : محمد منیر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top