تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن اور قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن اور حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی 60 سالگرہ کی خوشی میں ایک عظیم الشان مشترکہ تقریب کا اہتمام مورخہ 22 فروری 2011ء بروز منگل بعد نماز مغرب بمقام بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ گجرات میں کیا گیا۔

تقریب کا پہلا حصہ درس قرآن پر مشتمل تھا جس میں صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے قائد ڈے کی نسبت سے عظیم ہستیوں کی دنیا میں آمد کے حوالے سے قرآن و حدیث کی روشنی میں گفتگو فرمائی۔ بعد ازاں سفیر امن ڈاکومنٹری چلائی گئی جس کے اختتام پر گجرات کی معتبر و مؤثر شخصیات جن میں نمایاں طور پر صاحبزادہ سید سعید شاہ گجراتی شامل ہیں نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا اور حضور شیخ الاسلام کو نہ صرف اہل سنت کا بلکہ پوری امت مسلمہ کا لیڈر قرار دیا۔

دیگر مہمانان گرامی میں حکیم جواد الرحمان نظامی (صدر علماء و مشائخ بورڈ ضلع گجرات)، حاجی عمران ظفر (MPA)، چوہدری عبدالرزاق (ڈی او سی اوگجرات)، حاجی حمید اللہ (سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، الحاج شیخ شاہد محمود (مسلم ٹریڈرز)، چوہدری عثمان ایڈووکیٹ اور شہر بھر کی کئی سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج ٹیچرز فورم، یونین کونسل کی تنظیمات، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مہمانان گرامی قدر کو حضور شیخ الاسلام کا شہرہ آفاق فتویٰ اور منہاج ڈائری 2011 بطور تحفہ دی گئیں۔

اختتامی دعا سید سعید شاہ گجراتی نے فرمائی اورآخر میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں حضور شیخ الاسلام کی عمر مبارک کی نسبت سے 60 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ کیک کے ساتھ پیسٹریوں اور سبز چائے کے ذریعے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ :شاہد اقبال میر (ناظم تحریک منہاج القرآن گجرات سٹی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top