اوکاڑہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو اوکاڑہ میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے اجراء کیلئے معلمین و معلمات کا تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد سکالرز نے شرکت کی۔ مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی اور معلم کبیر عرفان القرآن کورس محمد شفیق البغدادی نے شرکت کی جبکہ اوکاڑہ سے عبدالکریم، حافظ راشد ناظم امور خواتین، محمد خالد تحصیلی صدر، غلام فرید تحصیلی ناظم، علامہ ذوالفقار علی سلیمی معلم عرفان القرآن کورس محترمہ مہوش صدر ویمن لیگ محترمہ حمیرا ناظمہ ویمن لیگ اور محترمہ رضوانہ الیاس ناظمہ دعوت نے شرکت کی۔
کیمپ کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضور شیخ الاسلام کا ویڈیو خطاب سنایا گیا۔ بعد ازاں محمد شریف کمالوی نے تربیتی لیکچر دیا اور آئیں دین سیکھیں کورس میں طریقہ تدریس پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے دوران حضور شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور اس کیمپ میں اوکاڑہ میں جاری عرفان القرآن کورس کے تمام شرکاء نے بھی شرکت کی۔
کیمپ کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
تبصرہ