تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر اہتمام محافل جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پروگرامز شایان شان طریقے سے جاری

مورخہ: 02 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیراہتمام محفل جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پروگرامز شایان شان طریقے سے جاری ہیں۔ مورخہ 4 مارچ بروز جمعہ بعد نماز جمعہ بمقام ہجو میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے قاری منیر حسین قادری ناظم دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن پی پی 4 خطاب فرمائیں گے۔

مورخہ 5 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر موضع ٹونویں میں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوگی۔ جبکہ مورخہ 5 مارچ کو ہی بھیر رتیال میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن رانا نفیس حسین اور اسی روز نال میں بعد نماز عشاء ناظم منہاج القرآن علماء کونسل لاہور علامہ ممتاز حسین صدیقی محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب فرمائیں گے۔

مورخہ 6 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے تا دن 2 بجے عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈونگی کلاں میں منعقد ہوگی جس میں مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام بھی شامل ہوگا۔ اس محفل سے حضرت علامہ علی اختر اعوان مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس محفل میں مرکزی منہاج نعت کونسل لاہور بھی شرکت کرے گی۔ اس موقع پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مبارک اور غلاف کعبہ کی بھی زیارت کرائی جائے گی، صدارت پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی فرمائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top