منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے 100 رکنی وفد کی قائد ڈے کی تقریب میں شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کا 100 رکنی وفد اپنے محبوب قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مورخہ 18 فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو بس کارواں کی صورت میں فرانس سے بریڈ فورڈ یوکے کے لئے روانہ ہوا۔
اپنے قائد کی سالگرہ منانے کے لئے فرانس سے آنے والا قافلہ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کی قیادت میں روانہ ہوا جس میں عبدالجبار بٹ (صدر منہاج القرآن فرانس)، رانا محمد اشرف (سینئر نائب صدر منہاج القرآن فرانس)، حاجی محمد اشرف (نائب صدر فرانس)، محمد یعقوب (نائب صدر فرانس)، چودھری محمد ظفر اقبال (صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس)، حاجی گلزار احمد (ممبر سپریم کونسل)، محمد نعیم چودھری (صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس)، ملک شبیر احمد (ناظم مالیات فرانس)، حاجی الطاف حسین (ناظم ممبرشپ فرانس)، محمد سلیم خان (ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس)، ہارون قاضی (جوائنٹ سیکرٹری منہاج القرآن فرانس)، اکرام جاوید (ناظم تعلیمات)، عدنان شفقت (ناظم میڈیا)، ممبران مجلس شوریٰ حاجی خلیل احمد، شبیر البدر، حاجی محمد رزاق، راجہ امانت، حاجی گلزار، شوکت علی، نعیم جوڑا، مہر ارشد، عامر جواد بٹ، بشارت علی قادری، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹر لیگ اور منہاج یوتھ لیگ کے اراکین شامل تھے۔
قافلے میں شامل 50 افراد بس کے ذریعے اور 50 افراد اپنی پرسنل گاڑیوں اور فیملی کے ہمراہ ایک قافلے کی صورت میں نعتیں پڑھتے اور درود وسلام کا ورد کرتے مورخہ 19 فروری 2011ء کو بریڈ فورڈ یوکے پہنچے۔ منہاج القرآن بریڈ فورڈ کی انتظامیہ نے فرانس سے آنے والے 100 رکنی وفد کا بھر پور اور پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔
منہاج القرآن بریڈ فورڈ نے بہت بڑے ہال کو انتہائی خوبصورتی اور محبت سے سجایا تھا جس میں جگہ جگہ شیخ الاسلام کی تصاویر، غبارے اور جھنڈیاں لگائی گئی تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد سے قبل ہی ہال بھر چکا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہال میں آمد کے ساتھ ہی محبین اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے کھڑے ہو گئے اور نعروں کی گونج میں شیخ الاسلام کا استقبال کیا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں قاری طارق اور منہاج یوتھ لیگ فرانس پر مشتمل احباب نے محفل سماع پیش کی۔ محفل سماع نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے اور حاضرین کی طرف سے قوال حضرات کو خوب داد ملی۔ سالگرہ کا اختتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے ہوا۔ اختتامی دعا کے بعد مہمانوں کی لنگر سے تواضع کی گئی۔
منہاج القرآن بریڈ فورڈ یوکے کے ڈائریکٹر علامہ سعید نے فرانس کے وفد کو تین منزلہ مرکز کا تفصیلی وزٹ کرایا اور بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیسمنٹ کے علاوہ تین منزلہ عمارت میں گوشہ درود، سیل سنٹر اور مرد و خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ ہال موجود ہیں جبکہ مہمانوں کے لئے آخری منزل پر کمرے زیرتعمیر ہیں۔ وفد کے تمام شرکائے نے بریفنگ اور وزٹ کے بعد بریڈ فورڈ تنظیم اور جملہ عہدیداران کو عظیم الشان مرکز کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔
رپورٹ:عدنان شفقت
تبصرہ