تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی (ص) کا انعقاد

جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر حاجی حمید اللہ صاحب ( سابق سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ) جو کہ ان دنوں پاکستان (گجرات ) تشریف لائے ہوئے ہیں نے تحریک منہاج القرآن گجرات کے تعاون سے ایک خوبصورت محفل میلاد مصطفیٰ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کا اپنی رہائش گاہ پر اہتمام کیا۔

پروگرام کی صدارت محترم جناب شیخ زاہد فیاض صاحب ( مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ) نے کی۔  تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور پھر نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوگیا جوکہ نماز عشاء تک جاری رہا۔ عشاء کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد تقریب کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں پروجیکٹر کے ذریعے حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ العالی کے میلاد پاک کے حوالے سے مختلف مواقع پر کئے گئے خطابات میں سے تیار شدہ کلپس چلائے گئے جس سے ماحول میں انتہائی جوش و جذبہ کی فضا پیدا ہوگئی ۔

کلپس کے اختتام پر حاضرین محفل کو حضور شیخ الاسلام مدظلہ کی زندگی پر مبنی ڈاکو منٹری دکھائی گئی۔ جس کو تمام مہمانوں نے انتہائی انہماک سے دیکھا اور شیخ الاسلام کی امت مسلمہ کے لئے کی گئی مختلف کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکو منڑی کے بعد سلام پڑھا گیا اور پروفیسر مظہر حسین قادری صاحب ( صدر تحریک منہاج القرآن گجرات ) نے دعا کرائی۔

پروگرام کے اختتام پر ضیافت میلاد سے تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔ محفل میں آنے والے مہمانون کیلئے حاجی حمید اللہ صاحب کے تعاون سے منہاج القرآن سیل سنٹر گجرات نے حضور شیخ الاسلام کی تمام کتب پر % 50 رعائیت کی سہولت دی۔

( رپورٹ : شاہد اقبال میر ناظم TMQگجرات )

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top