منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضیافت میلاد اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورخہ 11 فروری 2011ء بروز جمعہ کو مرکزی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ضیافت میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ یہ محفل مرکزی ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت کی زیرصدارت انعقاد پذیر ہوئی اور اس محفل کی مہمانان خصوصی محترم جاوید اقبال قادری کی فیملی سے تشریف لانے والی معزز خواتین تھیں۔ اس پروگرام میں سینئر تحریکی بہنوں نے خصوصی شرکت کی جن میں محترمہ غلام زہرہ، محترمہ فریدہ سجاد، محترمہ رافعہ علی، محترمہ ڈاکٹر نوشابہ، محترمہ پروین غضنفر، محترمہ نرگس انعام، محترمہ صفیہ صغیر، محترمہ سدرہ گیلانی، محترمہ نرید فاطمہ، محترمہ سلمیٰ وحید، محترمہ مسز تنویر قریشی، محترمہ مسز قمر جاوید ملک، محترمہ نسیم گلزار، محترمہ کنیز فاطمہ محترمہ مسز شہناز افضل، منہاج القرآن ویمن لیگ کی سابقہ ٹیم ممبرز اورمنہاج کالج برائے خواتین کی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ٹیم صدر محترمہ عائشہ شبیر، ناظمہ محترمہ ارشاد اقبال، نائب ناظمہ محترمہ فہمیدہ ندیم، ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ عطیہ بنین بھی شامل تھیں۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل واہگہ ٹاؤن، منہاج نعت کونسل عزیز بھٹی ٹاؤن اور منہاج نعت کونسل کینٹ ٹاؤن نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔ محترمہ سمیرا رفاقت نے خواتین کو عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔

محترمہ شمائلہ عباس نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل کا اختتام محترمہ رافعہ علی قادری کی خصوصی دعا سے ہوا اور تمام شرکاء میں ضیافت تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top