منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے رہنماء افتخار احمد مغل کی والدہ کا انتقال

مورخہ: 02 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کے رہنماء افتخار احمد مغل، منہاج القرآن دولتالہ کے نائب ناظم محمد فضل کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں گوجر خان میں انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ منہاج القرآن گوجر خان کے امیر پیر سید صدیق حسین شاہ نے پڑھائی۔ مرحومہ کے جنازے میں منہاج القرآن دولتالہ پی پی 4 کے محمد اسحاق، محمد الحق قریشی، چوہدری طاہر خان، قاضی محمد افضل، طارق محمود اعوان، عامر بٹ، مرزا اعجاز کے علاوہ منہاج القرآن کے کارکنان اور رفقاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس دوران مرحومہ کے بیٹے افتخار احمد مغل ہالینڈ سے جنازے میں شرکت کے لیے تشریف لائے۔ مرحومہ کی عمر 95 برس تھی اور آپ گزشتہ کئی برسوں سے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے سالانہ شہراعتکاف میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سمیت منہاج القرآن پنجاب کے قائدین اور امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم نے مرحومہ کے بیٹے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top