تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 03 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2011ء کو خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ محممد عمران علی کے علاوہ دیگر ضلعی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تمام قائدین نے مکمل جوش و خروش سے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر قائدین نے ایک دوسرے کو مبارکبادیں بھی پیش کیں۔ انیس فروری 2011ء کو دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر "قائد ڈے" مکمل جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ اندرون ملک کے علاوہ دنیا بھر میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کو تحریکی سطح پر منایا جاتا ہے۔

گوجرانولہ میں ہونے والی قائد ڈے تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top