منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری کا آسٹریا پہنچنے پر شاندار استقبال

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام منعقد ہونے والی گیارھویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کے لئے مورخہ 26 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔

علامہ حسن میر قادری کے ویانا ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، ناظم محمد نعیم رضا، بابا بشیر ناصر، منہاج میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اکرم باجوہ، محمد فیصل، حاجی محمد مسعود، عادل مسعود اور ARY کے نمائندہ جرمن شمس الحق نے شاندار استقبال کیا۔ خواجہ محمد نسیم اور عادل مسعود نے علامہ حسن میر قادری کو پھول پیش کئے۔

رپورٹ: محمد اکرم باجوہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top