منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزر لینڈ کے زیر اہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ زیورچ کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2011ء بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مرد و خواتین، بچے اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے امیر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ ننھے بچوں سیدہ اقصیٰ، سید حیدر علی، احمد چودھری، حمزہ، مبین، زین جیلانی کے علاوہ سید علی جیلانی، ملک پرویز اور مفتی اجمل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ نقابت کے فرائض سید اقبال قادری نے سرانجام دیئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے امیر علامہ سید غلام مصطفی مشہدی نے سورۃ الضحیٰ کی روشنی میں اللہ اور اس کے محبوب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت بھری باتوں سے شرکاء کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ محفل کے اختتام پر تمام حاضرین کو منہاج القرآن کے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کے لئے مرکز کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعاون کی ترغیب دی گئی۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور سی ڈیز بطور گفٹ تقسیم کی گئیں اور تمام مہمانوں کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمد شبیر قادری

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top