تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں "قائد ڈے" کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ جنہیں جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

سالگرہ کے پروگرام میں صدر عبدالستار چوھان، نائب صدر سید زاہد علی شاہ، ناظم شوکت علی قائمخانی نےسالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں کھپرو سے تحریکی ساتھیوں نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعت مبارکہ پیش کی گئی۔

پروگرام میں تحریکی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top