منہاج القرآن ہری پور کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منہاج القرآن ہری پور ہزارہ نے بھی "قائد ڈے 2011" کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں قاضی محمد سعد مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ منہاج القرآن کے سینئر ناظم تنظیمات ہری پور ضیاء الرحمن ضیاء اور علامہ افضل احمد قادری نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد ننھے منھے بچوں نے قائد ڈے کے حوالے سے تحریکی ترانے بھی پیش کیے۔ پروگرام میں علامہ افضل احمد قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام کی اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے عالمگیر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلام کا عالمی پیغام امن دنیا کے سامنے پیش کیا، جس سے اسلام کے چہرے سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی گرد چھٹ رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکن اور رفقاء اپنے عظیم قائد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں شیخ الاسلام کی سالگرہ پر کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top