منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے میں والدین کے ساتھ میٹنگ کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر انتظام چلنے والے منہاج ایجوکیشن سنٹر میں مورخہ 06 فروری 2011 ء بروز اتوار کو والدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔

میٹنگ کا آغاز فورتھ کلاس کی طالبہ طیبہ یوسف نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ تھری کلاس کے طالبعلم حمزہ تنویر اور اس کی پوری ٹیم نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ مہوش منان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ پیش کیا۔ حمد و نعت کے بعد والدین کی انفرادی طور پر کلاس ٹیچر کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں منظم طریقہ سے ہر بچے کی انفرادی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ اس پروگرام میں 150 بچوں کے والدین نے بھر پور شرکت کی۔

انفرادی میٹنگ کے بعد مسجد کے مصطفی ہال میں والدین کے ساتھ مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں حافظ محمد اسلم حق (چیف کنٹرولر منہاج ایجوکیشن سنٹر) نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے گفتگو کی اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل منہاج ایجوکیشن سنٹر علامہ حافظ صداقت علی قادری نے سکول کے نظام اور ا س کی امتیازی خصوصیات والدین کے سامنے پیش کیں۔ منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر، منہاج مصالحتی کونسل، بلڈنگ کمیٹی اور رابطہ کمیٹی نے پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی شاندار ضیافت میلاد سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top