منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام پاکستان سے آئے مہانوں کے اعزاز میں میلاد ڈنر

منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 16 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں اوسلو کے علماء کرام اور پاکستان سے تشریف لائے مہمان الحاج حافظ مفتی خان محمد قادری اور قاری سید صداقت علی شاہ کے اعزاز میں عظیم الشان ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری سید صداقت علی شاہ نے تلاوت کلام مجید سے کیا، منہاج یوتھ لیگ کے حافظ عمران علی اور عاطف رؤف نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ ضیافت میلاد کے مہمان خصوصی الحاج مفتی خان محمد قادری نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک اور سیرت پاک کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریب میں الحاج سید نعمت علی شاہ بخاری (خطیب مرکزی جماعت اہلسنت)، پیر سید جعفر شاہ، مفتی محمد زبیر تسم، علامہ بلال قریشی (خطیب غوثیہ مسجد اوسلو)، علامہ سید فراست علی شاہ بخاری (خطیب مسلم ایجوکیشن فورم)، علامہ نجیب الرحمن ناز (امام ورلڈ اسلامک مشن)، قاری اشرف سیالوی (امام ورلڈ اسلامک مشن)، علامہ قاری محمود الحسن (امام مرکزی جماعت اہلسنت)، علامہ قاری اسرار احمد (خطیب مسلم سنٹر فیورسٹ)، علامہ غلام امین الدین معظمی (امام مسلم سنٹر فیورسٹ)، علامہ ڈاکٹر سید زوار حسین شاہ (خطیب انجمن حسینی)، علامہ محمد انعام الحق (خطیب مسلم سنٹر) کے علاوہ اوسلو کے دینی اداروں کے سربراہان اور صدور نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے آرگنائزر علامہ حافظ صداقت علی قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناورے) نے تمام معزز علمائے کرام کا اور بالخصوص مہمان خصوصی کا اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ ضیافت میلاد کی اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج مصالحتی کونسل، رابطہ کمیٹی اور بلڈنگ کمیٹی کے ممبران نے بھر پور شرکت کی اور رابطہ کمیٹی کے صدر چودھری مشتاق نے پروگرام کو کامیاب کرنے میں بھرپور تعاون کیا۔

رپورٹ: عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top