ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - مارچ 2011ء

مورخہ: 03 مارچ 2011ء

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 مارچ 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال میں کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ناظم افتخار شاہ بخاری، گوشہ درود کے خدام حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ریاض، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، محمد عاقل ملک، علامہ احمد نواز انجم، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹر ظہور احمد اظہر سمیت تحریک کے دیگر مرکزی قائدین نے بھی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

گوشہ درود کے اس روحانی اجتماع میں خواتین شرکاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن کے لیے پنڈال کا الگ حصہ مختص کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کے بعد شب 9 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا، جس میں حیدری برادران، منہاج نعت کونسل، بلالی برادران، قاری عنصر علی قادری، شکیل احمد طاہر سمیت دیگر ثناء خوان حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نعت خوانی کا سلسلہ شب گیارہ بجے تک جاری رہا۔

پروگرام میں علامہ احمد نواز انجم نے گوشہ درود میں ماہ فروری کے دوران پڑھے جانے والے درود پاک کی رپورٹ پیش کی۔ جس کی تعداد اربوں میں تھی۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا "تصوف اور صوفیاء" ریکارڈڈ ویڈیو خطاب دکھایا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ اختتام شب ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر سلام پیش کیا۔ آخر میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے دعا کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top