منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 08 مارچ 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال کی والدہ محترمہ 7 مارچ 2011 کو انتقال کر گئیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حاجی جاوید اقبال سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلیشنز جی ایم ملک، راجہ جمیل اجمل ناظم امور خارجہ، امیر یونان علامہ شہباز احمد صدیقی، حاجی شفیق اعوان صدر شوریٰ، صدر یونان جاوید اقبال قادری، ناظم عبدالجبار سلہری اور دیگر قائدین و کارکنان نے حاجی جاوید اقبال سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تمام قائدین نے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top